اپوزیشن جماعتوں نے صدر کی تقریر میں حکومت کی اقتصادی ترقی اور غریبوں
اور محروم طبقات کی بہبود کے لئے کئے گئے کاموں اور وعدوں کو جھوٹ کا پلندہ
قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ ایک ناتجربہ کار حکومت کی اپنی ناکامیوں پر
پردہ پوشی کی کوشش ہے۔صدر کے خطبہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ
ملک کے لئے روزگار پیدا کرنا سب سے اہم معاملہ ہے لیکن حکومت اس محاذ پر
پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔پارٹی ترجمان رینوکا چودھری نے کہا حکومت آج جن پالیسیوں او رسماج کے بہبود
کے کاموں پر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے وہ سب کانگریس کے دورحکومت میں شروع
کی گئی تھیں۔